NowNews.pk | 24/7 News Network

بلوچستان میں ہندو برادری کے لیے 2 دن کی تعطیل

عصمت اللہ کاکڑ، نمائندہ کوئٹہ بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ہولی کےتہوار پر صوبہ بھر میں ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی جام کمال خان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے حوالے سے بلوچستان بھر میں ہندو برادری کے لئے 9 اور 10 مارچ کو دو دن کے لئے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ان دو دنوں میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین چھٹی کرینگے اور ہولی منائیں گے۔

پیر اور منگل کو ہندو برادری کی مذہبی تہوار ہولی ہے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہندو برادری یہ تہوار مذہبی رسم و رواج کے مطابق مناتی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔