NowNews.pk | 24/7 News Network

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 22 ہزار اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 22 ہزار کے قریب جا پہنچیں۔ متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 7503ہوگئی۔ 74 ہزار متاثر ہیں۔

اسپین میں ایک روز میں 656 افراد جان سے گئے۔ اموات 3647 ہوگئی۔ اسپین کی نائب وزیر اعظم بھی وائرس کا شکار ہوگئیں۔ اسپین کےقدیم شہرغرناطہ میں البیازین مسجد سے پانچ سو سال بعد اذان دی گئی۔ مسلمانوں نےگھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر اذان دی۔

ادھر فرانس میں 1331، برطانیہ میں 465، نیدر لینڈز میں 356 اور جرمنی میں اموات 206 ہوگئیں۔

امریکا میں مرنے والوں کی تعداد 1032ہوگئیں۔ 68 ہزار متاثر ہیں۔کیلیفورنیا میں دس لاکھ افراد بےروزگار ہوگئے۔

چین میں مزید6 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 3287 ہوگئی۔

ایران میں اموات 2077 تک جا پہنچیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ 8 افراد متاثر ہیں۔

وباکے باعث فرانس نے عراق میں تعینات اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ادھر دنیا بھر میں امریکی فوج کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مقامی بائیو فارماسوٹیکل کمپنی کا کہنا ہے کہ کوروناکے علاج کی ویکسین ایک سال میں تیار کرلی جائے گی۔ سعودی آرامکو اپریل سے قیمت پندرہ ڈالر فی بیرل کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔