NowNews.pk | 24/7 News Network

بجلی کے 4 ماہ کے واجبات معاف کئے جائیں

کورونا کے مساجد و مدارس پر اثرات، پاکستان علما کونسل نے وزیر اعظم عمران خان سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے بجلی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے وزیر اعظم کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کے آئمہ موذن اساتذہ کو بھی حکومتی ریلیف میں حصہ دیا جائے۔ عوام الناس موجودہ مہینوں رمضان شوال میں مساجد و مدارس سے تعاون کرتے تھے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث کاروبار بند ہے۔ مساجد مدارس بند ہیں لوگ مساجد مدارس کی مدد نہیں کر پا رہے۔ اس لئے لوگوں کی سکت اور مساجد مدارس کی بندش کے باعث یوٹیلٹی بلز چار ماہ کے لئے معاف کئے جائیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔