NowNews.pk | 24/7 News Network

غیرقانونی تعمیرات میں ملوث SBCA کے 4 افسرمعطل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات پرایکشن، ڈائریکٹر سمیت 4 افسر معطل

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اعجاز کو لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات پرمعطل کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام اور بلڈنگ انسپکٹر شکیل کو بفرزون میں غیرقانونی تعمیرات پرمعطل کیا گیا۔

صدر ٹاؤن سےبلڈنگ انسپکٹراعجاز کو بھی معطل کردیا گیا، ملک اعجاز کو ایک ہفتہ قبل لیاقت آباد سےلانڈھی ٹاؤن کا ڈائریکٹرتعینات کیا گیا تھا۔

معطل افسروں کےخلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی ایک ہفتے میں ڈی جی ایس بی سی اے کورپورٹ پیش کرے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آشکار داور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسروں سے سختی سے نمٹا جائےگا، انکوائری رپورٹ کے بعد ملوث افسروں کی برطرفی کی سفارش کی جائے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔