NowNews.pk | 24/7 News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے 73 سال مکمل

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیابھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں اوراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی کے تہتر سال مکمل ہوگئے۔ 27 اکتوبر 1947 کو مظلوم کشمیریوں کی پریشانیوں کا آغاز کشمیریوں کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی آمد کے ساتھ ہوا تھا لہذا اس دن کو پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مودی فاشسٹ حکومت اورکشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کےخلاف آج سری نگر اور مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ احتجاج، مارچ اور ریلیوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارتی تسلط کے خلاف ہڑتال حریت فورم اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی کال پرکی گئی۔

ہڑتال کے باعث بھارتی فورسز کی جانب سے وادی کوچھاؤنی میں تبدیل کردیاگیا ہے اورسڑکوں پرگشت بھی بڑھادیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز اب تک چار لاکھ کشمیریوں کوشہید کرچکی ہے جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد کشمیری ہجرت کرچکے ہیں۔

بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیاگیا جس کے باعث بہت سے لوگ آنکھوں کی بنائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔