NowNews.pk | 24/7 News Network

سندھ میں کورونا کے مزید 9 مریض صحتیاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ کورونا سے متاثرہ مزید نو مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، ان مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے، عوام کو چاہئے گھروں میں رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں، یہی کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔