NowNews.pk | 24/7 News Network

14سالہ امریکی طالبہ نے کورونا کا علاج دریافت کرلیا

امریکا میں چودہ سالہ طالبہ کو کووڈ نائنٹین کے ایک امکانی علاج کی دریافت پر اعزاز اور انعامی رقم سے نواز دیا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس سےتعلق رکھنے والی طالبہ انیکا شیرابورلو نے ٹاپ ینگ سائنسدان کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور پچیس ہزار ڈالرز کاا انعام بھی جیتا۔

انہیں یہ کامیابی ایک ایسے مالیکیول کی دریافت پر ملی جو نئے کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کو جکڑ لیتا ہے۔

طالبہ نے اپنے دریافت کردہ طریقہ کار کو محققین اور سائنسدانوں کے تعاون سے حقیقی علاج کی شکل دے کر وبا کے پھیلاؤ اور اموات کو کنٹرول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔