NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی میں ہندو کونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادی کی تقریب

کراچی میں ہندو کونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادی کی تقریب سجی۔ اسی سے زائد ہندو جوڑوں نے ساتھ جینے مرنے کی قسم کھائی۔

ہاتھوں میں حنا، مانگ میں سندور، اگنی کے گرد پھیرے اور سات جنموں تک ساتھ نبھانے کے سات وچن،،، اجتماعی شادی کی یہ رنگ رنگا تقریب منعقد ہوئی کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں جہاں کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اسی سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بڑھتی مہنگائی اور محدو وسائل کےباعث شادیوں کی اجتماعی تقریب غریب اور متوسط طبقے دونوں کے لیے آسانی مہیا کر دیتی ہے۔ شادی کی اس اجتماعی تقریب میں نوبیاہتا دلہنوں کو پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے جہیز بھی دیا گیا ۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔