بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کو شادی سے پہلے ہی طلاق کب لے رہی ہو؟ جیسے سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ریچا چڈھا جو کافی عرصے سے اداکار علی فضل کے ساتھ رہ رہی ہیں اور دونوں نے جلد ہی شادی کا ارادہ بھی کر رکھا ہے۔
انہیں اپنے بوائے فرینڈ اور شریک حیات چننے کے فیصلے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریچا چڈھا سے اُن کی نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھے جارہے ہیں، ان کی ذاتی زندگی پر تبصرے اور طنز بھی کیے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹوئٹر صارف نے ہندی زبان میں ایسا ہی ایک ٹوئٹ کیا اور بالی ووڈ اداکارہ سے طلاق کب لے رہی ہو؟ جیسا سوال پوچھ ڈالا۔
اس پر ریچا چڈھا نے سرویش نامی ٹوئٹر صارف کو کرارا جواب دیا اور اس کے دماغی تواز ن پر سوال اٹھادیا۔
اداکارہ نے کہا کہ سرویش میرے متعلق بھول جاؤ، تم اپنا دماغی توازن کھو چکے ہو، کوئی لڑکی اپنی رضامندی کے ساتھ تم سے شادی کیلئے تیار نہیں اور جو ہے، اس نے تم سے یقیناً جہیز مانگا ہوگا۔
اپنی نجی زندگی سے متعلق سوال کرنے پر ریچا چڈھا نے سرویش کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ تمہاری شکل ہے، نہ ہی ذہانت اور تم غریب بھی ہو، آپ کی والدہ یقیناً ایل پی جی سے دوسرے چولہے پر منتقل ہوئیں، آنٹی جی آپ کو میرا سلام، آپ دنیا میں کس قسم کا شیطان لائی ہیں؟، یہ بیروزگار اور قابل رحم شخص صرف یہاں بولنے کی ہمت کرسکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ریچا چڈھا کو علی فضل سے اپنے تعلق کی بنیاد پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔