بلوچستان (رپورٹ ظریف پشتون) نیب نے ملزم میڈیکل ٹیکنیشن کے خلاف اپنے، بیوی اور بزنس پارٹنر کے نام پر کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں کمرشل پلازوں، گھر،اور زرعی اراضی کا سراغ لگا لیا
ریفرنس احتساب عدالت میں دائر، ملزم کرپشن کے ایک الگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ صحت بلوچستان کے گریڈ 9 کے ملازم کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا سراغ لگاتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے
ملزم خالد بھٹی میڈیکل ٹیکنیشن محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال نے اپنے، بیوی اور بزنس پارٹنر کے نام پر کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں کمرشل پلازے، گھر،اور زرعی اراضی اور قیمتی گاڑیوں سمیت متعدد اثاثہ جات بنارکھے تھے
نیب کو دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل ٹیکنیشن خالد بھٹی نے دوران ملازمت مبینہ طور پر کرپشن کے ذریعے کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں کمرشل پلازے اور ایکڑوں اراضی اپنی بیوی اور بزنس پارٹنر فقیر حسین کے نام پر بنائی ہے
جس کی بابت ملزم تحقیقاتی ٹیم کو خواہ جواز نہیں دے سکانیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے واضح رہے کہ ملزم کرپشن کے ایک اور کیس میں عدالت کی جانب سے دو سال قبل جیل بھجوادیا گیا تھا
مذکورہ کیس معزز عدالت میں زیر سماعت ہے۔