NowNews.pk | 24/7 News Network

نیشنل T20 میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی

تیس ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نوے لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ پرکشش انعامی رقم کا مقصد کرکٹ سے حاصل ہونے والا پیسہ کرکٹرز پر ہی خرچ کرنا ہے۔

پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز تیس ستمبر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہورہا ہے۔ کھلاڑیوں نے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کے لیے ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ملتان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں فاتح ٹیم کو پچاس اور رنر اپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

یہ رقم کھلاڑیوں کو ملنے والے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی رقم سے علیحدہ ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اٹھارہ اکتوبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔