NowNews.pk | 24/7 News Network

عامرخان کی اپنی 5 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن میں اپنی پانچ منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں پچاس لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے متحرک ہوگئے۔۔ انھوں نے بولٹن میں اپنی پانچ منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔

عامر خان نے یہ پیشکش نیشل ہیلتھ سروس(یو کے) کو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ساٹھ ہزار اسکوائر فٹ پر مبنی عمارت کو شادی ہال اور شاپنگ مال بنانے کا ارادہ تھا مگر اب مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے جاری اعلامیہ کےمطابق سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پچاس لاکھ روپے عطیہ دیں گے۔ بورڈ میں جنرل مینجر یا اس سےبڑے عہدے کےملازمین ماہانہ تنخواہ میں سے دو دن کی تنخواہ جبکہ دیگراسٹاف ممبران ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔۔ پی سی بی بطور ادارہ اسٹاف سے اکٹھی ہونے والی رقم کے برابر امداد عطیہ کرے گا.

شاہدآفریدی نے کراچی میں جمالی گوٹھ جبکہ سہیل تنویر نےراولپنڈی میں ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکےبہن شیزاحسن نے نے دس ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنےکااعلان کیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔