NowNews.pk | 24/7 News Network

بے نظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کے ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

سندھ کے سرکاری ملازمین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کا معاملے پر ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے سندھ کے سرکاری ملازمین کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال تحقیقات کرنے والی ٹیم کی سربراہی کرینگے، مختلف محکموں کے ملازمین کا ڈیٹا ایف آئی اے کو مل گیا ہے، تحقیقات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں ہوگی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔