NowNews.pk | 24/7 News Network

اسپین میں 500 سال بعد اذان گونج اٹھی

کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپین کے قدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق البیازین مسجد میں 500 سال کے بعد اذان دی گئی۔ اس سے پہلے اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔

کچھ مسلمانوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر اذان دی۔

اسپین ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً چار ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔