NowNews.pk | 24/7 News Network

یوم فضائیہ، پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے۔ شاہینوں نے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔ دنیا کی عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کرنے والے ایم ایم عالم نے اپنی جرت مندانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

شاہینوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ بھارت پر ایسی دھاک بٹھائی کہ دشمن کو زخم آج بھی یاد ہیں۔

1965میں بھارت نے جارحیت کی تو شاہینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا۔ پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم نے پلٹ کر جھپٹنا اور جھپٹ کر پلٹنے کا ایسا مظاہرہ کیا جو فضائی تاریخ میں امر ہوگیا۔ ایک منٹ کے اندر اندر پانچ بھارتی ہنٹر طیارے تباہ کئے جن میں سے چار طیارے تیس سیکنڈ میں گرائے۔

پاک فضائیہ کے اس سپوت کو غیر معمولی مہارت کی بنا پر فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔ شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر ٹوٹے ۔۔ آن کی آن میں درجنوں طیارے تباہ کردیئے۔

بہادروں کی جانبازی کو یاد رکھتے ہوئے ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

1965 کی جنگ کے شہدا کی قربانیاں فضائیہ کی تاریخ میں نا قابل فراموش ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔