NowNews.pk | 24/7 News Network

ائیرچیف مارشل کی شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر آمد

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نےلاہور میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ ائیر چیف نے کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف بیس مصحف میں نمبر 9ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ بھی کیا۔

ائیر چیف نے اسکواڈرن پائلٹس کے ساتھ F-16طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔