NowNews.pk | 24/7 News Network

زرعی اور تعمیراتی سیکٹر کھولنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے تعلیمی ادارے، مالز، ریسٹورنٹز اور اجتماع کےمقامات بندکردیئے لیکن لاک ڈاؤن کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے زرعی سیکٹر کو کھولنا ہوگا۔

وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر بھی کھول رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برصغیر میں غریب عوام کا بڑی تعداد میں سامنا ہے جس کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث غریب عوام اور معیشت دونوں شدید متاثر ہیں جس کے لئے اہم فیصلے ضروری ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔