NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی میں ایک اور عمارت گرگئی، 2 جاں بحق 12 زخمی

کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔

لیاری کوئلہ گودام کے قریب دو منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔