NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی کے کرپٹ افسر کے خلاف اینٹی کرپشن دباؤ کا شکار

اینٹی کرپشن دباؤ میں۔۔۔کراچی میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث بلڈنگ انسپکٹر ضیا عرف کالا کے خلاف تحقیقات سرد خانے کی نذر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق بگٹی نے چند ماہ قبل ایس بی سی اے کے بلڈنگ انسپکٹر ضیا الرحمان عرف کالا کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں لیکن نامعلوم دباؤ کے باعث اس انکوائری کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق با اثر بلڈنگ انسپکٹر گلستان جوہر،گلشن اقبال، لیاقت آباد اور جمشید ٹاؤن کے علاوہ گلبرگ ٹاؤن میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہے اور اسکے بارے میں مشہور ہے کہ ایس بی سی اے کے ڈی جی بھی اس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن پراسرار خاموشی بھی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔