NowNews.pk | 24/7 News Network

انتونیو گوتریس کا دورۂ کرتار پور

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتار پور راہداری کا دورہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد پر وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اورسکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے ان کا استقبال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کرتار پور راہداری منصوبے پر بریفنگ دی گئی، انتونیو گوتریس نے گردوارہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری ،پاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال ہے۔

انتونیو گوتریس کو سکھ برادری کی طرف سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

انہوں نے گردوارے کے لنگر خانے میں کھانا بھی کھایا ،انتونیو گوتریس، نور الحق قادری اور سکھ برادری نے کرتارپور صاحب میں اکٹھے کھانا کھایا جس کے بعد کرتارپور راہداری میں مذہبی ہم آہنگی کی نئی مثال قائم ہو گئی۔

بریفنگ میں انتونیو کو بتایا گیا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،کرتارپورمنصوبے کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام تک بہ آسانی رسائی دینا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کرتار پورراہداری کمپلیکس کے مختلف حصے بھی دیکھے،انہیں سکھ یاتریوں کو دی جانے والی سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔