NowNews.pk | 24/7 News Network

سندھ کےعلاوہ ملک بھرمیں مڈل اسکول کھل گئے

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول بھی کھل گئے۔ ٹیچرز اور طلبہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ کوئٹہ کے سرکاری اسکولوں میں پہلے دن حاضری کم رہی۔

کوروناکے باعث چھ ماہ سے بندتعلیمی ادارے بتدریج کھلنے لگے۔ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کےدوسرے مرحلے میں پنجاب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مکمل ایس اوپیز کے ساتھ مڈل اسکول بھی کھل گئے۔ طلبہ ماسک پہن کراسکول پہنچے۔ اسکول میں داخلے سے پہلے درجہ حرارت چیک کیاگیا۔اساتذہ نے کوروناسے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کو یقینی بنایا۔

مڈل اسکول کھلنے کے پہلے دن کوئٹہ کے سرکاری اسکولوں میں حاضری کم رہی۔ طلبہ نے تعلیم کے ساتھ کوروناسے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو ضروری قرار دیا۔

سندھ میں شیڈول کےمطابق اٹھائیس ستمبرکو چھٹی سے آٹھویں کلاس میں پڑھائی کا آغاز ہوگا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔