NowNews.pk | 24/7 News Network

400 جدید سائنسی لیبارٹریز کے قیام کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر و دیگر نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں 40 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی، انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔