NowNews.pk | 24/7 News Network

کراچی کے اسپتالوں میں مزید 131 بیڈز کے آئی سی یو کا انتظام

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے کراچی کے دس اسپتالوں میں مزید ایک سو اکتیس بیڈز کے آئی سی یو کا انتظام کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے گلستان جوہر میں پچاس بیڈز پر مشتمل اسپتال کو بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

اجلاس میں جہاز حادثے اور کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جہاز حادثے کے تینتالیس لاشیں شناخت کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

سیکریٹری صحت نے وزیر اعلی کو آگاہ کیا کہ ستاون باڈیز کے نمونے لیے جا چکے ہیں اور ڈی این اے کے لیے لیب بھیجے ہیں۔ لواحقین کےسیمپلز جمع ہوچکے ہیں چھ نتائج آچکے ہیں اور مزید آرہے ہیں۔ باڈیز جیسے ہی شناخت ہوجائیں ورثا کے حوالے کریں گے۔

کورونا وائرس کے اقدامات سے متعلق سیکریٹری صحت نے آگاہ کیا کہ کراچی کے دس اسپتالوں میں 131 بیڈز کے آئی سی یو کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں 165بیڈ کا ایچ ڈی یوز موجود ہیں۔ اسوقت کراچی میں 61 آئی سی یوز اور 9 ایچ ڈی یوز بیڈ خالی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 30 مونیٹرز سول اسپتال کو دیئےگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گلستان جوہر میں پچاس بیڈز پر مشتمل اسپتال کو بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیرصحت کو اسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ تعینات کر کے اسپتال کو کام کرنے کی ہدایت دے دی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔