NowNews.pk | 24/7 News Network

عاطف اسلم جنوری 2021 میں دبئی میں کنسرٹ کریں گے

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم آئندہ برس 2021 میں دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ کریں گے۔

گلوکار عاطف اسلم 15 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں کنسرٹ کریں گے۔

عالمی وبا کے باوجود ہونے والا یہ کنسرٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شیخ رشید ہال میں ہوگا۔

اس میوزک کنسرٹ کا اہتمام بلیو بلڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے، جس کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) شائستہ خان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ لائیو ایونٹ میں تمام ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گہا کہ ‘کنسرٹ میں دبئی حکومت کی ہدایات کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجاویز پر بھی عمل کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی کنسرٹ میں موجود شرکا اور عملے کے تمام افراد کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔