NowNews.pk | 24/7 News Network

کوئٹہ میں نانبائیوں کی ہڑتال، تندور دوسرے دن بھی بند

رپورٹ: ظریف پشتون، نمائندہ کوئٹہ

کوئٹہ کے نانبائیوں کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کے تندور دوسرے دن بھی بند ہیں۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے کل تک مطالبات منظور نہ ہونے پراحتجاج اورمظاہروں کی وارننگ دی ہے۔

تندور مالکان نے مہنگے آٹے اور گیس سلینڈر کے مسلسل استعمال کوجواز بناکر ایک نان کی قیمت تیس روپے مقررکرنے کامطالبہ کیاہے۔۔ نان فروخت کرنے والوں نے مطالبہ تسلیم نہ ہونے پراحتجاج اورمظاہروں کی وارننگ بھی دی۔

تندور بند ہونے سے مشکلات کاشکار شہری مہنگائی کی دہائی دینے کے ساتھ حکومت سے فوری اقدام کی اپیل کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں دو سو اسی گرام کی روٹی کے نرخ بیس روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ نانبائی ایسوسی ایشن چالیس گرام آٹابڑھانے کےساتھ قیمت میں دس روپے کااضافہ چاہتی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔