NowNews.pk | 24/7 News Network

عراق میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ

عراق میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ ہوا ہے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی سفارتخانے کے مطابق بغداد میں سفارتخانے کی گاڑیوں پر بارودی مواد کی ڈیوائس سے حملہ کیا گیا۔سفارتخانے کے مطابق حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔