NowNews.pk | 24/7 News Network

بونیر کا سرکاری اسکول کھنڈر بن گیا

رپورٹ: نصیب یار، نمائندہ بونیر

بونیر میں گورنمنٹ کلیاڑی پرائمری اسکول چھ ماہ سے کھنڈر بنا ہوا ہے۔ کمرے چھتوں اور دروازوں سے محروم ہیں۔ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔

بونیر کے گاؤں کلیاڑی کا پرائمری اسکول چھ ماہ سے ویران ہے۔ اسکول کے بچے کھنڈرنما عمارت میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ ہیڈ ٹیچر کے مطابق اسکول میٹریل کی نیلامی کے لئے ڈی ای او کو درخواست دی ہے۔

دوسری جانب طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارے بچوں کی پڑھائی کورونا سے متاثر ہوئی اب اس ویران سکول کی وجہ سے بچوں کی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ سردی میں پڑھنا مشکل ہوگا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔