NowNews.pk | 24/7 News Network

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، کیپٹن عبداللہ شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ جاری تھی اس دوران قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔