NowNews.pk | 24/7 News Network

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب

یوم دفاع پرشہدائے وطن کویادکرنے اور خراج عقیدت پیش کیاجارہاہے۔ پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے جی ایچ کیو میں یادگارشہدا پرحاضری دی ہے۔

ملک بھرمیں یوم دفاع پاکستان جوش وجذبے سے منایاجارہاہے۔۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ یوم دفاع پر وطن کی خاطر جان کانذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے یادگارشہدا پہنچے۔

پاک فوج کے سربراہ نے یادگارشہداپرحاضری دی پھول چڑھائے اور شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

پاک فوج کےچاق وچوبنددستے نے بھی شہداکوسلامی پیش کی۔

یوم دفاع پرملک بھرمیں جاری تقریبات میں شہدائے وطن کوشاندار اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔