NowNews.pk | 24/7 News Network

سندھ میں چینی طرز کےعلاج کی منظوری

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن تکنیک کے پائلٹ پروجیکٹ کی تیاری مکمل کرلی۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کےلیے طبی ماہرین پر عزم۔ سندھ حکومت نے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے روکنے لیے چینی طرز کی حکمت عملی اپنا لی۔ صوبائی حکومت نے پیسیو امیونائزیشن تکنیک کی اصولی منظوری دے دی۔

اس عمل میں کوروناوائرس سےصحتیاب افراد کے خون سے پلازمہ نکال کر محفوظ کیا جاتا ہے۔ اور پھر اس پلازمہ کو شدید متاثرہ شخص کے خون میں شامل کردیا جاتا ہے۔ پاکستانی ماہرین طب اور ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ملازم حسین بخاری کہتے ہیں۔ پلازمہ میں موجود اینٹی باڈیز وائرس کو بے اثر کردیتی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی وبا میں پیسیو امیونائیزیشن تیکنک نہایت کامیابی سے آزمائی جاچکی ہے اور اس تدبیر سے 96 فیصد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔