NowNews.pk | 24/7 News Network

کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز برطانیہ میں پاکستان کے دفاعی اور نیول ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔