NowNews.pk | 24/7 News Network

صارفیت نے کرسمس کو اغوا کرلیا

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ صارفیت نے کرسمس کو اغوا کرلیا ہے۔ چیزوں کی خریداری میں خود کو غرق نہ کردیں۔

سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب کرتے ہوئے پوپ کا کہنا تھا کہ ان سوچوں میں نہ ڈوبیں کہ یہ تحفہ نہیں لیا اور وہ چیز رہ گئی، صارفیت نے کرسمس کو ہی چرا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت لحم کے کونڈے میں صارفیت نہیں، وہاں صرف حقیقت، غربت اور محبت ہے۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ اپنے لیے خریداری سے بہتر ہے ضرورت مندوں کو دیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔