NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان میں مزید 4896 افراد میں کورونا کی تصدیق

پاکستان میں مزید چار ہزار آٹھ سو چھیانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔جس کے بعد متاثرین کی تعداد نواسی ہزار دو سو انچاس ہوگئی ۔ان میں سے ایک ہزار آٹھ سو اڑتیس وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے اور اکتیس ہزار ایک سو اٹھانوے وائرس کو ہرانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والوں کو گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے۔ متاثرین کی عالمی فہرست میں پاکستان پہلے ہی چین کو پیچھے چھوڑ کر سترہویں نمبر پرپہنچ چکا ہے۔

وائرس کا پھیلاؤ اسی رفتار سے جاری رہا تو جلد ہی سعودی عرب اور کینیڈا بھی پاکستان سے نیچے ہوں گے۔ مرنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑسٹھ افراد جان سے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ سو اڑتیس ہوگئی۔

ان میں سے پنجاب میں چھ سو انتیس، سندھ میں پانچ سو پچھتر، خیبر پختونخوا میں پانچ سو اکیس اور بلوچستان میں تریپن افراد جان سے گئے۔ پنجاب میں تینتیس ہزار ایک سو چوالیس ، سندھ میں تینتیس ہزار پانچ سو چھتیس افراد وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گیارہ ہزار آٹھ سو نوے اور بلوچستان میں پانچ ہزار پانچ سو بیاسی افراد وائرس سے بیمار ہوئے۔

اسلام آباد میں تین ہزار نو سو چھیالیس، گلگت بلتستان میں آٹھ سو باون اور آزاد کشمیر میں دو سو ننانوے افراد وائرس کا نشانہ بنے۔ سندھ میں سولہ ہزار اور پنجاب میں سات ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔