NowNews.pk | 24/7 News Network

قومی اسمبلی کے 30 سے زائد ملازمین میں کورونا کی تصدیق

تین روز کے دوران قومی اسمبلی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تین دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ چند روز قبل انتقال کرنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔