NowNews.pk | 24/7 News Network

گلگت بلتستان میں مزید 3 افراد میں کورونا کی تصدیق

رپورٹ: امجد حسین، نمائندہ گلگت بلتستان

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق 52 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں مزید 3 کیسز سامنے آ گئے۔

مثبت آنے والوں میں 2 گلگت اور 1 کا تعلق ضلع نگر سے ہے. صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 187 ہو گئی۔

گلگت بلتستان کے 6 اضلاع کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 891 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔