NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا سے اموات 53 ہزار سے تجاوز

کورونا وائرس کے وار پوری دنیا میں جاری ہیں۔ مہلک وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد دس لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی۔ 53 ہزار 190 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 37 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشنا ک ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی۔ 6 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے۔

یورپ میں اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ 1 لاکھ 15ہزار سے زائد اطالوی وائرس کا نشانہ ہیں اور تیرہ ہزار نو سو سے زائد ہلاک ہوئے۔

یورپ میں ہی اسپین بھی وائرس کا سنگین نشانہ ہے۔ 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہسپانوی وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور 10 ہزار 300 سے زائد موت کا ذائقہ چکھ چکے ہیں۔

یورپی ملک جرمنی بھی میں وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 84 ہزار 700 سے زائد ہوگئی۔ 1100سے زائد جرمن موت کی وادی میں جاچکے۔

اہم یورپی ملک فرانس میں 59 ہزار سے زائد افراد وائرس کا نشانہ بنے یہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے اور 5 ہزار 300 سے زیادہ افراد وائرس کے ہاتھوں جانیں گنوا بیٹھے۔

برطانیہ میں 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 2900 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یورپی ملک بیلجیم میں 15ہزار سے زائد افراد وائرس کی زد میں آچکے اور ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں بھی متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ 3100 سے زائد ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔