NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا سے اموات 65 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 64 ہزار 744 ہوگئی۔ مہلک وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ 44 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد تندرست ہوچکے۔

امریکا میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11ہزار 635 ہوگئی۔ 8 ہزار 454 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین میں 1 لاکھ 26 ہزار 168 افراد وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 947 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں 1 لاکھ 24 ہزار 632 افراد متاثر ہیں جب کہ 15 ہزار 362 افراد ہلاک ہوئے۔

فرانس میں 89 ہزار 953 متاثر ہیں۔ 7 ہزار 560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں 55 ہزار 743 افراد متاثر ہیں جب کہ 3 ہزار 452 ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین میں 81 ہزار 669 افراد متاثر ہیں۔ 3 ہزار 329 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔