NowNews.pk | 24/7 News Network

ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تیس افراد دم توڑ گئے۔ ایک ہزار تین سو چہتر نئے کیس بھی سامنے آئے۔

کورونا سے ہلاکتوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ۔ مہلک وائرس کی نئی لہر نے تیس افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار نو سو تیئس ہوگئی۔

صوبہ سندھ ہلاکتوں میں سب سے آگے ہے جہاں اب تک دو ہزار چھ سو چونسٹھ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ پنجاب میں دو ہزار تین سو نوے افراد ابدی نیند سوگئے۔

خیبر پختونخوا ایک ہزار دو سو ستاسی، اسلام آباد دو سو اکتیس، بلوچستان ایک سو باون، کشمیر ایک سو سات اورگلگت بلتستان میں بانوے افراد ہلاک ہوئے۔

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار تین سو چھہتر کیس سامنے آئے۔ اس اضافے کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی تعداد تین لاکھ چالیس ہزار دو سو اکیاون ہوگئی۔ ملک بھر میں سولہ ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔