NowNews.pk | 24/7 News Network

ایس آئی یو ٹی میں کورونا تشخیصی کٹس ختم

کراچی کے اسپتال سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس ختم ہوچکی ہیں۔

ایس آئی یو ٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس ختم ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو ٹی میں بڑی تعداد میں گردوں کے مریض زیرعلاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وفاقی یا صوبائی حکومت سے کٹس ملیں گے ہم دوبارہ کورونا کی تشخیص شروع کردیں گے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔