NowNews.pk | 24/7 News Network

مذہبی طبقے کی جہالت سے کورونا پاکستان میں پھیلا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے کورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی ہے ۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے پھیلی ہے، اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللّٰہ کا عذاب ہے توبہ کریں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علم اور عقل رکھنے والے علماء اللّٰہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔