NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1100سے تجاوز

ملک بھرمیں کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کاسلسلہ جاری۔ 80 نئے مریض سامنے آنے کے بعد تعداد 1102تک پہنچ گئی۔ 5 افراد کی حالت نازک ہے۔ 21 صحتیاب اور 8 جان سے جاچکے ہیں۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق۔۔عالمی وباکاشکاربننے والے سب سے زیادہ مریض سندھ میں رپورٹ ہوئے جہاں تعداد 417 تک پہنچ چکی ہے

پنجاب میں بھی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ صوبے بھرمیں خطرناک وائرس کے مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی۔ بلوچستان میں 131، خیبرپختونخوا میں 121، گلگت بلتستان میں 84، اسلام آباد میں 25 اور آزاد جموں کشمیر میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔