NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا وائرس سے متعلق اداکاراؤں کا مشورہ

کورونا وائرس سے نمٹنے اور عوام کو حوصلہ دینے کےلیے شوبز اداکار میدان میں آگئے۔ مہلک وائرس سے بچاؤ اور قرنطینہ میں وقت گزارنے کے لیے شغل بھی بتادیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے قرنطینہ میں بہتر محسوس کرنے کا حل بتا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاعر منیر نیازی کی غزل بہت دیر کردیتا ہوں شیئر کی اور کہا کہ مشکل مرحلے میں یہ غزل بہتر محسوس کرا نے میں مددگار ہوگی۔

اداکارہ اقراء عزیز اور انکے خاوند اداکار یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی گئی جس میں دونوں اداکاروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہے۔ اقراء عزیز نے فیس ماسک پہن رکھا ہے جبکہ یاسر حسین نے سینیٹائزر اٹھا رکھا ہے۔ دونوں نے سماجی رابطے کم کرنے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے بھی مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آگے اللہ مالک ہے۔ کبریٰ خان نے ماسک، سینیٹائزر اور قوت مدافعت تیز کرنے کے سپلیمنٹس کی تصاویر بھی شئیر کی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔