NowNews.pk | 24/7 News Network

دنیا میں کورونا وائرس تیزی سے بڑرہا ہے

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 65 ہزار 695 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 277 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 724 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 634 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 333 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار 712 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 45 لاکھ 68 ہزار 891 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 43 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 32 ہزار 202 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 4 ہزار 365 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 68 ہزار 141 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 83 ہزار 89 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 47 ہزار 127 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 20 لاکھ 86 ہزار 288 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 34 ہزار 850 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 15 ہزار 608 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 42 ہزار 291 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 74 ہزار 63 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 53 ہزار 775 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 53 ہزار 256 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 532 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 49 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 47 ہزار 870 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 13 لاکھ 8 ہزار 528 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 761 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 490 ہو چکی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔