NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار

امریکی تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس ویکسین کا ابتدائی تجربہ کیا گیا جس سے ظاہر ہوا کہ اس کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی دریافت ہے تاہم اس کے موثر ہونے اور سو فیصد تک اثر کرنے کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کو چند ماہ میں تیار کرلیا جائے گا۔ کئی ماہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان میں سے بعض ویکسین کا تجربہ جانوروں پر کیا جاچکا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔