NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا وائرس جنگ، پنجاب میں فوج طلب

پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر سیکشن 245 کے تحت صوبے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں فوج کو طلب کرنے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو سیکشن 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اقدام پر عمل کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکہا کہ جب کبھی ضلعی انتظامیہ کو فوج کی ضرورت رہی، انہوں نے مدد کے لیے حامی بھری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پنجاب میں غذائی قلت نہیں ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہدی کے لیے متحرک ہیں۔

زخیرہ اندوزں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں گے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے نجی و سرکاری ہسپتالوں سمیت ہاسٹل و دیگر بلڈنگ کا جائزہ لے لیا ہے اور ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائیں گے۔ انہوں نےبتایا کہ پنجاب ایک لاکھ لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے معتلق آرڈیننس لائیں گےاور صوبے کے چیف سیکریٹری متبادل منصوبہ بھی پیش کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ’یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر کسی کو سیاست کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایمرجنسی ہے اور اسے اسی طرح ہی دیکھا چاہیے‘۔

سماجی تحفظ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیکریٹری فنانس صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مربوط منصوبہ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے آج ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جبکہ وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 645 ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔