NowNews.pk | 24/7 News Network

کورونا سے مرنے والے کی لاش اچھوت نہیں

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے وفات پانے والے کی میت اچھوت نہیں ہے۔ ابھی تک میت کو چھونے والے افراد کو یہ وائرس لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے والوں کوغسل دینے کے بعد کفن پہنایا جاسکتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ میت کوعزت و وقار کےساتھ دفن کیا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ کئی ممالک میں کورونا سے ہلاک افراد کی میتیں نہ صرف ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں بلکہ آخری رسومات بھی قواعد و ضوابط کے تحت ادا نہیں کی گئیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔