NowNews.pk | 24/7 News Network

سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

رپورٹ: ناصر آرائیں، نمائندہ سکھر

سکھرکےقریب سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مبینہ مقابلہ، دودہشتگرد مارے گئے ،دہماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سکھر کے قریب جعفرآباد لنک روڈ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سی ٹی ڈی سکھر اور کراچی کی ٹیم نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی تو مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے جن کی نعشیں سی ٹی ڈی پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچائیں۔

اس سلسلے میں رابطے پر ایس ایچ او سی ٹی ڈی علی نواز سومرو کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے دو پسٹل،گولیاں، ایک کلو بارودی مواد، بال بیرنگ اور ایک موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کرلیا گیاہے۔

ہشتگردوں کی شناخت مجیب اللہ اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہیں جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان طارق گیڈر گروپ سے ہے دہشتگردوں کے خلاف گارڈن پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔