سکھر (رپورٹ:عبید شیخ )کسٹم سکھر کے عملے نے اسٹنٹ کلیکٹر محمد عرفان منگی اورانسپکٹر شاہ محمد و دیگر کی قیادت میں جیکب آباد کے قریب بائی پاس پر اندرون سندھ کی طرف آنے والے ایک دس ویلر ٹرک کو تعاقب کے بعد روک کر اس میں سیبوں کی پیٹیوں کے نیچے بنائے گئے ایک کنسیلڈ فلور سے چھالیہ سے بھرے 170 بورےبرآمدکرلیے اورٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا
اسٹنٹ کیلکٹر کے مطابق ٹرک میں سے برآمد ہونے والی چھالیہ کا وزن 3400کلوگرام(ساڑھے تین ٹن ) سے زائد ہے برآمد شدہ چھالیہ اور سیبوں کی مالیت ایک کروڑبیس لاکھ روپے سے زائد ہے جو جیکب آباد سے اندرون سندھ کےمختلف شہروں میں اسمگل کی جارہی تھی ان کا کہنا تھا کہ سکھر کسٹم کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اس طرح کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
اشتہار
اشتہار
اشتہار
Advertisement. Scroll to continue reading.
Advertisement. Scroll to continue reading.
Advertisement. Scroll to continue reading.