NowNews.pk | 24/7 News Network

ڈیرن سیمی نے 14 روز کے لئے تنہائی اختیار کرلی

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے اپنے گھر پہنچ کر چودہ روز کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستان روانگی سے قبل اُن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ سیمی نے مزید کہا کہ انھوں نے اچھی طرح اپنے ہاتھ دھوئے۔ آنکھ، ناک اور منہ کو نہیں چھویا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا اُن کو چودہ روز انتظار تک اپنے اہل خانہ سے ملاقات کا انتظار کرنا ہوگا جبکہ انھوں نے خود تنہائی اختیار کرلی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔