NowNews.pk | 24/7 News Network

دارالسکون کا سندھ حکومت سے اظہار تشکر

دارالسکون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران سندھ حکومت نے ایک ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ پہلی گذارش پر ہی سندھ حکومت کے نمائندے حرکت میں آگئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دارالسکون میں قرنطینہ مرکز کے قیام سے لیکر دواؤں اور حفاظتی سامان کی فراہمی، مسلسل ڈاکٹروں کی ٹیموں کے دورے، فنڈز کی بروقت ریلیز اور سسٹر روتھ کے لئے صدارتی ایوارڈ کی نامزدگی کی سفارش، یہ سب گوڈ گورننس کی اعلی مثال ہے۔

دارالسکون کی انتظامیہ نے تمام تر اقدامات پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔